17 جولائی 2010 - 19:30

پاکستان کے شمالی علاقہ جات گلگت اور بلتستان میں زمین کھسکنے اور سیلابوں سے انسانی المیے کاخدشہ ظاہرکیا گياہے۔

بارشوں اور سیلاب کے نتیجےمیں چالیس ہزار افراد کو شدید خطرہ لاحق ہے اور ہرلمحہ انسانی المیے کےرونماہونے کا خطرہ ہے۔

یادرہے شمالی علاقہ جات میں زمیں کھسکنے کے واقعات میں ہنزہ ندی کاراستہ بدل گياہے اور مصنوعی جھیل بن گئي ہےاسکے علاوہ برفانی تودوں کے پگھلنے سے بھی سیلاب کاخطرہ لاحق ہے ۔

پاکستان میں قدرتی سانحوں سے نمنٹے کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہےکہ لوگوں کو محفوط مقامات پرمنتقل کیا جارہاہے اور سیلاب کی زد میں جوگاوں ہیں ان کے اھالیان کو محفوظ جگہوں پرمنتقل کردیاگياہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/152